قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار
مدمقابل ہیں۔سات امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ 18 امیدوار آزاد حیثیت
میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم کے رکن قومی
اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات کے بعد خالی ہوئی
اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے محمد ابوبکر, پاک سرزمین پارٹی کی
جانب سے شبیر احمد قائمخانی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے شہزادہ شہباز امیدوار
ہیں
مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے سید رفیع الدین پاکستان مسلم لیگ کی جانب سید فیضان انیس گرینڈ ڈیموکریٹ
الائنس کی جانب سے تنویر احمد جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ناصر رحیم انتخاب میں
حصہ لے رہے ہیں
دوسری جانب 17 امیدوار آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی انتخابی تاریخ پر نظر ڈالی جائے
اس حلقے مہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں
۔۔۔دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیوایم کے امیدوار اقبال محمد
علی 60 ہزار سے زائد ووٹ لیکر منتخب ہوئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار 30 ہزار
سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے