کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری زخمی، کورنگی نمبر چار میں بینک کے باہر ڈکیتی کی کوشش

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری زخمی، کورنگی نمبر چار میں بینک کے باہر ڈکیتی کی کوشش


کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو شہری زخمی، کورنگی نمبر چار میں بینک کے باہر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، ملزمان تاجر سے پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، سپرہائی وے پر بھی ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، گلشن اقبال میں ڈکیتی کی واردات، ملزم موبائل اور پرس چھین کر فرار ہو گئے


کراچی کورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ۔۔۔ ملزمان تاجر سے پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔۔متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان میں بتایا  اس کا پولٹری فارم کا کاروبار ہے۔ وہ  گھر سے رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے نکلا تھا۔ کورنگی  نمبر چھ میں بڑے ہتھیاروں  سے لیس ڈاکووں نے  گاڑی پر  فائرنگ کی ،، جس سے  کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ ملزمان  پچیس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےسیکیورٹی گارڈ کو سر میں گولی لگی ہے،، اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔  واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔دوسری جانب سپرہائی وے اٹک پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرایک شخص زخمی ہوگیا ۔۔۔جسےطبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی تھری میں شہری اور ڈاکؤوں کے درمیان دوبدو فائرنگ کا واقعےکی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی ۔۔۔ اجمیرنگری تھانےکی حدودمیں پیش آنےوالےواقعے گھرسےنکلنےوالےشہری سےموٹرسائیکل سواردوڈاکوں نے موٹرسائیکل چھینےکی کوشش کی تو شہری نےمزاحمت کی ۔۔۔شہری   کی جانب سے  لائسنس یافتہ اسلحہ سے ڈاکؤوں پر فائرنگ  بھی کی گئی  جسے ملزمان فرارہوگئے ۔۔۔  گلشن اقبال میں  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر  سے اسٹریٹ کرمنل نے اسلحے کےزورپرموبائل فون اور پرس چھین لیا ۔۔۔  ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فرحت امتیاز چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان  کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔۔۔علاقہ پولیس کادعویٰ ہےکہ تیرہ ڈی تھری میں ہونےوالی واردات میں ملوث ملزمان جلد گرفتارکرلیےجائینگے ۔۔۔