سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ بنا
شواہد کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔سیکیورٹی فیچرڈ ریفلیکٹو
نمبر پلیٹس ،،این آر ٹی سی سے بنوانے ، بی
آر ٹی بسوں کے لئے موٹروہیکل قانون میں ترمیم اور محکمہ ثقافت کی زمین چینی
سفارت کو دینے کی بھی منظوری۔ کے ایم سی کے تحت چار اسپتال محکمہ صحت سندھ کو دینے کا فیصلہ ہوا۔
سندھ کابینہ اجلاس میں بتایا گیا
کہ رواں سال سالانہ صوبائی ترقیاتی پروگرام
بائیس ارب پچیس کروڑ روپے ہے۔ضلعی ترقیاتی پروگرام تیس ارب،غیرملکی منصوبے اکہتر ارب سے زائد
اور سالانہ وفاقی ترقیاتی پروگرام پانچ ارب چھتیس کروڑ روپے ہے۔
رواں سال سولہ سو انہتر اسکیمیں
شروع کی گئی ہیں۔ کابینہ نے پولیس رولز
کے قانون 26 میں ترمیم کی منظوری دے دی،،
جس کے بعد صرف ایف آئی آر میں نام آنے
پر ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔پولیس
شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سینئر افسر کی اجازت سے ہی کسی کو گرفتار کرسکے گی۔ سیکیورٹی فیچرڈ ریفلیکٹو نمبر پلیٹس ،،این آر
ٹی سی سے بنوانے کی منظوری
دی گئی۔ این ڈی ایم اے کی جانب
سے برساتی پانی کی
نکاسی کے منصوبے کو سندھ سیلز ٹیکس
سے مستثنیٰ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
کابینہ اجلاس میں موٹروہیکل قانون میں ترمیم کی اجازت دی گئی،،
جس کے بعد بی آر ٹی بسوں کو روٹ
پرمٹس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان ٹورازم کا پلاٹ چینی
سفارت کو دینے کی منظوری دی گئی،، جو محکمہ ثقافت کی ملکیت ہے۔
سندھ ہیلتھ کیئر سروس اور سہولیات فراہم کرنے کے بل دوہزار اکیس کی بھی منظوری
دی گئی۔ اب کسی اسپتال میں مریض کے ورثاء کی جانب سے توڑ پھوڑ یا تشدد
خلافِ قانون ہوگا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر
کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلہ کی منظوری
دی گئی۔کے ایم سی کے تحت چار
اسپتال محکمہ صحت سندھ کو دینے کا فیصلہ
ہوا۔ کاٹن فیس دس روپے فی سو
کلو وصولی کی بھی منظوری
دی گئی۔