وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے برطانوی وفد کو کراچی میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

صبانور صبانور

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے برطانوی وفد کو کراچی میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

 

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے برطانوی وفد کو کراچی میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل سے بتول زہرہ کی سربراہی میں برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی۔

 وفد میں سیکنڈ سیکریٹری مارتھا مونٹیریسی  اور ٹریڈ منیجر سارہ   بھی شامل تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی پرامن اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ شہر ہے۔

 شہر  میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سندھ حکومت شہر میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے۔

پیپلز بس سروس کا آغاز کیا ہے جبکہ  اورینج لائن کا جلد آغاز ہو جائے گا۔

 ہماری ترجیح ہے کہ  شہر میں یورپی معیار کی بسیں لائیں۔ شہر کے انفراسٹرکچر اور بالخصوص پیپلز بس سروس کے روٹس کی بہتری کے لیے کام  کا آغاز ہوگیا ہے۔

 صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  ایک ماہ میں  پیپلز بس سروس کے روٹس پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔

کراچی سرکلر ریلوے شہر کے لئے ٹرانسپورٹ کا اہم منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کے سی آر کو دوبارہ سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے ۔

 کے سی آر کا   سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینے کے مطالبہ  بھی کیا گیا ہے۔