ایک ماہ کیلئے ملک میں بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
نیپرانے بجلی مہنگی ہونےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی،اعلامیے کے مطابق بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا سی پی پی اے نے 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جنوری کو سماعت کی تھی اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ ا سٹیشنز پر نہیں ہوگا