صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
الیکٹرونک ووٹنگ کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے.
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےصحافیوں کے وفدسے گورنرہاوس کراچی میں ملاقات کی اور نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کے حوالے سے گفتگو کی۔
صدرمملکت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کی ضرورت ہے اوراس سے انتخابی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشین وائی فائی سے منسلک نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ہیکنگ کا کوئی امکان نہیں ۔
مشین ووٹنگ کے فوری نتائج بھی دے گی۔ الیکٹرونک ووٹنگ کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے.