کراچی کے ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 4قیدیوں کا اقدام خودکشی،تیز دھار آلے سے خود کو شدید زخمی کردیا،جیل حکام نے قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
کراچی کے ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔۔۔شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ چار قیدیوں نے بلیڈ نما تیز دھار چیز سےخود کو زخمی کیا جس پر جیل انتظامیہ نے تین زخمی قیدیوں کو جیل اسپتال جبکہ چوتھے کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل شمس الدین آغا نے اقدام خودکشی کی دفعہ کے تحت درج کرادیا ہے