قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کا ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں واقع آبی گزرگاہوں اورخیمہ بستیوں کا دورہ۔

عرفان علی عرفان علی

قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کا ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں واقع آبی گزرگاہوں اورخیمہ بستیوں کا دورہ۔

قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کا ضلع سجاول اور ٹھٹھہ میں واقع آبی گزرگاہوں اورخیمہ بستیوں کا دورہ۔

 

سجاول, قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہوکے ہمراہ ضلع سجاول اورٹھٹھہ میں واقع نہری بندوں،آبی گزرگاہوں،دیہاتوں اور برسات متاثرین کے لئے قائم خیمہ بستیوں کا تفصیلی دورہ کیا اور برسات متاثرین سے بات چیت کی۔


 اس موقع پر محکمہ آبپاشی سندھ کے حکام نے قائم مقام اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کو دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ،آمد وااخراج ،بندوں وپشتو کی صرتحال،آبی گزرگاہوں کے قریب واقع دیہاتوں اور بارش وسیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے قائم کی جانے والی خیمہ بستیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اوربتایااب تک صورتحال قابو میں ہے لیکن مزیر بارشیں تباہی لاسکتی ہیں۔

قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے ایم ایس سرجانی بنداور اس کے نزدیک دیہاتوں، گاؤں دوست محمدجاکرو،گاؤں بچل ملاح سورجو،گاؤں یعقوب رانٹو اوردیگر کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت اور نمائندگان متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد اوربحالی کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ یہ مشکل وقت ہے جس میں کچھ کمی بیشی ممکن ہے البتہ یہ آزمائش کا وقت جلد گزرجائے گا۔

 اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہونے متاثرین کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت متاثرین تک ضلع انتظامیہ کے ذریعے ہرممکن مددفراہم کررہی اورضرورت پڑنے پر مزیدخیمے اورراشن بھی پہنچادیا جائے گا۔