اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کے
لئے بنائی گئی شاہین فورس سڑکوں پر آگئی،
یونیورسٹی روڈ سے پہلے مقابلے کے
بعد مبینہ ڈاکو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے
اور حساس مقامات پر تعیناتی کے لئے
7ستمبر کو بنائی گئی شاہین فورس
بالآخر سڑکوں پر نظر آنے لگی،
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شاہین فورس کے جوانوں
کاگلشن اقبال میں اسٹریٹ کرمنلز سے
پہلا مقابلہ بھی ہوا
جس میں ملزم کو زخمی حالت
میں گرفتار کرلیا گیا ،
پولیس حکام کے مطابق کار
سوار شہری کو لوٹنے والے ملزموں کو موٹر
سائیکل سوار شاہین فورس کے اہلکاروں
نے پکڑا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،
ادھر اسٹریٹ کرائم کی
وارداتوں میں سر فہرست رہنے والے ضلع
کورنگی میں بھی شاہین فورس کے جوان سڑکوں
پر گشت کرتے نظر آنے لگے ہیں۔