کراچی میں ڈینگی کا پھیلاو جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید دوسو ستائیس کیس رپورٹ۔

عمران عمران

کراچی  میں ڈینگی کا پھیلاو جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید  دوسو ستائیس کیس رپورٹ۔

کراچی  میں ڈینگی کا پھیلاو جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید  دوسو ستائیس کیس رپورٹ۔

 شہر میں رواں سال تیس افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کراچی میں ڈینگی مچھر  کے وار جاری ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے  مزید  دوسو ستائیس  کیس سامنے آگئے۔

 سب سے زیادہ  چھیاسی کیس ضلع کورنگی سے رپورٹ ہوئے۔

 ضلع شرقی سے بیاسی، وسطی سے چھیاسٹھ، جنوبی اور ملیر سے پچیس، پچیس ،غربی سے گیارہ اور ضلع کیماڑی سے ڈینگی کے صرف دو کیس سامنے آئے۔

شہرمیں رواں ماہ اب تک ڈینگی کے تین ہزار آٹھ سو تینتالیس کیس سامنے آئے ہیں۔

رواں  سال مہلک ڈینگی وائرس شہر میں تیس افراد کی جان لے چکا ہے۔

 سب سے زیادہ تیرہ  افراد ضلع وسطی میں جاں بحق ہوئے۔ ضلع شرقی میں دس، جنوبی میں تین، کورنگی اور غربی میں ڈینگی سے ایک ، ایک شخص کی جان گئی۔