کراچی
میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹینکر گاڑیوں پر
چڑھ گیا۔
حادثے میں متعدد رکشے، موٹرسائیکل تباہ جبکہ
کار جزوی طور پر متاثرہ ہوئی۔
ایک
شخص جاں بحق،،، اور ایک زخمی ہوا۔
کراچی
کے علاقے کورنگی گودام چورنگی پر رونما
ہوئے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈیزل سے بھرے ٹینکر کو موڑ کاٹتے ہوئے پہلے کار پھر موٹرسائیکل کو
روندنے کے بعد رکشوں پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کو
گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
حادثے
میں جاں بحق ہونے والا شخص رکشے میں بیٹھا تھا ۔