کراچی میں گلشن
معمار ،ناردرن بائی کے قریب اسٹریٹ
کرمنلز کی موٹرسائیکل چھیننے کی
کوشش۔
مزاحمت پر فائرنگ کر کے
ایک بھائی کی جان لے لی۔ دوسرا زخمی
ہوگیا۔
کراچی میں ایک
اور ڈکیتی ۔ ایک اور
شہری جان سے گیا۔پولیس کے
مطابق گلشن معمار، ناردرن بائی پاس عباس
کٹ کے قریب دو بھائی نئی موٹرسائیکل پر
جارہے تھے۔
میمن گوٹھ کے رہائشی
نوجوانوں سے اسٹریٹ کرمنلز نے موٹرسائیکل
چھیننے کی کوشش کی ،، اور مزاحمت پر گولی
چلادی۔
ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کےمطابق جاں بحق
نوجوان کی شناخت چھبیس سالہ مہران کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں بھائی سیکیورٹی
گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔
ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی،، تو دونوں نے اپنا پستول نکال لیا۔
ملزمان نے فائرنگ کی اور ان کا تیس بور پستول بھی لے گئے۔
مزاحمت کے سبب ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر لے جانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔