عالمی بینک سندھ میں سیلاب سے تباہ گھروں کی تعمیر کے ایک سو دس اربرروپے اور متاثرہ کسانوں کوبیج کی فراہمی کے لئے دس کروڑ ڈالر دے گا۔
وزیراعلی سندھ نے گھروں کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد نےملاقات کی۔
وزیراعلی کا کہناتھا کہ ورلڈ بینک نے پچیس ایکڑ تک کاشتکاروں کو پانچ ہزار فی ایکڑ بیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ساڑھے بارہ ایکڑ رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
زراعت اور روینیو کے محکمے چھوٹے کاشتکاروں سمیت کسانوں کی کل زمین کی ڈیٹا تشکیل دے رہے ہیں۔
گھروں کی تعمیر کےلئے تپہ سطح پر سروے شروع کردیا ہے ،،
جو مکمل ہوتے ہی عالمی بینک سے ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جائزہ ٹیم نے حکومت سندھ کے سروے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئندہ ہفتے ورلڈ بینک کی ایک اور جائزہ ٹیم آئے گی،، جو تمام منصوبوں کو حتمی شکل دے گی۔
انہوں نے عالمی بینک کے وفد کو بتایا کہ کراچی میں متاثرہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔