کراچی کے علاقے کھارادر کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سےپولیس
اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کھارادر کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ
دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے کی ، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عمیر
اور زاہد حسین نامی افراد زخمی ہوئےجبکہ اسی دوران وہاں پرموجود پولیس کانسٹیبل عزیز
نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے نہ رکتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ
کردی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عزیز اور راہ گیر ایاز خان زخمی ہوگئے زخمیوں
کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں موٹر سائیکل ملزمان موقعے
سے فرار ہوگئے، مزید تفتیش جاری ہے۔