کام۔۔ یا پھر گھر پر مستقل آرام۔ محکمہ تعلیم سندھ نے آٹھ ماہ سے مسلسل غیرحاضر بائیس اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا۔
ملازمت کرنا ہے ،،،،تو کام کرنا ہوگا۔ محکمہ تعلیم سندھ گھوسٹ اساتذہ کے خلاف حرکت میں آگیا۔
سیکریٹری تعلیم نے بائیس اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ک یہ اساتذہ مسلسل آٹھ ماہ سے مسلسل غیر حاضر اور تدریس کی ذمہ داریاںانجام نہیں دے رہے تھے۔
گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفائی میں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب بھی کیا گیا تھا۔
نوکری سے نکالے جانے والوں میں دس جونیئر اسکول ٹیچر، پانچ ہائی اسکول ٹیچر اور دیگر شامل ہیں۔