کن منتخب نمائندوں اور کون کون سی غیرمنتخب شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
اور سیکیورٹی کی فراہمی کے کیا قواعد ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے تفصیلات طلب کرلیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے نو جنوری تک تفصیلات طلب کرلی۔
ان سے دریافت کیا گیا ہے کہ کن کن شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔منتخب نمائندوں اور غیرمنتخب شخصیات کو کیا سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی کی فراہمی کے کیا قواعد ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کو صوبے بھر کی سیکیورٹی کی پالیسی پر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،،
جو بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت کو قانون کے مطابق انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔