کراچی میں سپر ہائی وے بقائی اسپتال کے قریب کولڈ اسٹوریج میں آگ لگ گئی۔
ایک مزدور جھلس پر شدید زخمی۔
آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے۔
سپر ہائی وے پر بقائی اسپتال کے قریب کولڈ اسٹوریج میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچ گئیں۔
آگ پر قابو پانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔ آگ سے جھلس کر ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا ،، جسے طبی امداد کے لئے سول برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔
آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔