امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ
نعیم الرحمان نےاتوار کو تمام اضلاع سے ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔کہتے
ہیں مذاکرات کو تاخیری حربوں کے لیے
استعمال ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور صوبائی وزراء سے کہتے ہیں
کہ کراچی کے عوام دھرنا جاری رکھیں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہرجماعت اسلامی کے دھرنے کےچودہویں روز شرکاء سے
خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ
شارع فیصل کو بلاک کیا جائے گا۔ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ اور مین شاہراہوں
پر خواتین احتجاج کریں گی۔مذاکرات کو تاخیری حربوں کے لیے استعمال ہرگز نہیں ہونے
دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ ہم کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہریوں
کے لیے وہ اختیار مانگ رہے ہیں جس پر آپ نے قبضہ کرلیا ہے۔دنیا میں کہیں ایسی مثال
نہیں ہے کہ شہر میں پانی اور سیوریج کا نظام بلدیاتی اداروں کے پا س نہ ہوں۔ پیپلزپارٹی
کے چیئرمین اور صوبائی وزراء سے کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام دھرنا جاری رکھیں گے
اُن کاکہنا تھا کہ ساڑھے تین کروڑ عوام کی ترجمانی کرنے والوں نے
14دن استقامت کے ساتھ گزارے۔دھرنے کے 14دن بچوں کے نام کرتے ہیں جن کے مستقبل کو
حکمران تباہ کررہے ہیں۔