لوٹ مار لگاتار۔۔۔کراچی میں سابق انٹر نیشنل اسنوکر پلئیربھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے سے نہ بچ سکے۔۔۔محمد بلال کو اختر کالونی میں واقع اسنوکر کلب میں ڈاکو موبائل فون اور نقدی سے محروم کر گئے۔۔۔اسنوکر کلب میں 20سے زائد افراد کو لوٹے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی دیدہ دلیری۔۔۔اسنوکر کلب پر دھاوا بولا ۔۔۔قطار میں کھڑا کرکے ایک یا دو نہیں۔۔۔20 سے زائد افراد کو کنگال کر گئے۔
8جنوری کواختر کالونی میں پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکؤوں کے جتھے کو لوٹ مار کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔لٹیرے6 منٹ تک تسلی سے موبائل فون اور پرس چھین کر شاپنگ بیگ میں بھرتے رہے
واردات کا شکار ہونے والوں میں دیگر شہریوں کے ساتھ اسنوکر کے سابق انٹر نیشنل پلئیر محمد بلال بھی شامل تھے جو واردات کا شکار ہونے کے بعد کراچی کی موجودہ صورتحال پر مایوس ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ محمود آباد پولیس اسٹیشن میں درج کرکے ملزموں کو تلا ش کیا جارہا ہے ،دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ٹو میں بھی شہر ی کو گھر کی دہلیز پر لوٹے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ،فوٹیج میں اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ دکھا کر شہری کی جیبوں کا صفایا کرکے تنگ گلیوں سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،واضح فوٹیجز سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔