بلدیاتی الیکشن
ابھی ہوئے نہیں۔
جیت کے دعوے شروع ہوگئے۔
جیالے رہنما سعید غنی کا
کہنا ہےپندرہ جنوری کو پیپلز پارٹی کی جیت
ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی بلال
غفار کہتےہیں تحریک انصا ف کا میئرلائیں گے۔
صوبائی وزیر
اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کراچی
میں پندرہ جنوری کو ہی بلدیاتی الیکشن
ہوں گے، کارکن تیاری مکمل رکھیں۔
انشااللہ پندرہ
جنوری کو جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
پی ٹی آئی
کراچی ڈویژن کے صدر بلال غفار نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہری اپنا ووٹ عمران خان کے نمائندے کو دیکر
کامیاب کریں۔
کراچی والوں کےووٹ کی طاقت
سے پی ٹی آئی کا مئیر بنے گا۔