کوئٹہ میں کنٹریکٹ کے خاتمے کیخلاف نرسسز نے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کنٹریکٹ کے خاتمے اور ملازمین کو مستقل کرنےکےحوالے سے نعرے درج تھے، مظاہرین نے شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین وزیراعلیٰ بلوچستان ہائوس کی جانب جانا چاہتے تھے جنہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے راستے میں ہی روک دیا جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیاں جھڑپے اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، مظاہرین کا کہنا تھاکہ پولیس کی جانب سے ہمارے دوپٹے کھینچے گئے اور ہمیں دھکے دے کر ریذ زون سے غیر اخلاقی طریقےسے نکالا گیا ،
بلوچستان کی خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی بھی مہذب معاشرے میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
پولیس نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر مظاہرین کو گرفتار کرلیا جس پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا صوبے بھر میں ہسپتالوں میں ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔