سندھ حکومت نے کراچی میں ملازمت پیشہ خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا ۔۔ آتھ بسوں پر مشتمل فلیٹ کل سے باقاعدہ سروس شروع کر دے گا ۔۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اگلے سات دن تک سفر کرنے والی خواتین سے کرایہ وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے
کراچی فریئرہال میں پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کی اراکین سندھ سمبلی سمیت صوبائی وزیر سعد غنی اور واٹر بورڈ کے چیئرمین نجمی عالم نے شرکت کی ۔۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ربن کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا ۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ اگلے دو سے تین دن میں میر پورخاص میں بھی پیپلز بس سروس کا اغاز کر دیا جائے گا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظہر بھٹو نے فرسٹ ویمن بنک اور ویمن پولیس استیشنز کی بنیاد رکھی تھی ۔۔ جس کے بعد آصف علی زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور ہاری خواتین کو زمینیں دیں ۔۔ پنک پیپلز بس سروس اسی کارکردگی کا تسلسل ہے ۔۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انھوں نے بس آپریٹرز کو ہدایت کر دی ہے کہ دو ماہ کے اندر اندر پنک بس کی خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا عمل مکمل کریں اور بس سروس میں صرف خواتین عملے کو تعینات کیا جائے ۔۔