وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کر دیا۔

عرفان علی عرفان علی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئلہ پھاٹک تا چمن پھاٹک بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کر دیا۔ یہ ایک کلومیٹر طویل سڑک محض 76 دنوں میں مکمل کی گئی، جس کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ، شہباز ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے شہری براہِ راست مستفید ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس شاہراہ کو ڈبل تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں مزید کمی اور آمدورفت میں سہولت پیدا ہو۔


سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تکمیل حکومت کی کارکردگی اور مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے، جس میں شفافیت اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔