ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا

عرفان علی عرفان علی

ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا

ایسے پڑھے گا پنجاب تو کیسے بڑھے گا پنجاب راجن پور کے  علاقہ روجھان میں معصوم بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے


 حالیہ سیلاب سے ہمارے سکول اور کتابیں سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے ،طلباء


جنوبی پنجاب کی آخری تحصیل روجھان میں جہاں پر حالیہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی وہی پر سکولوں کو بھی بہہ کر لے گیاروجھان نواحی علاقہ چک مٹ میں معصوم بچے تعلیمی سہولیات سے محروم ہو گئے




معصوم بچے کھلے آسمان تلے زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہو گئےطلباء نے ہاتھوں میں کتابیں اٹھا کر سراپا احتجاج بن گئے ہیں طلباء کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے سکول کتابیں سیلابی پانی میں بہہ چکا ہےکئی ماہ سے ہم یہاں پر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں نہ تو ہمارے پاس سکول ہے نہ ہی کتابیں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں



 سیلاب کو گزرے کئی ماہ ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ہمارے سکول نہیں بنے معصوم بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے ہمیں سکول اور کتابیں فراہم کی جائے۔