محکمہ کو مالی خسارے سے بچانا ہوگا،زیادہ اخراجات والے اداروں کی نشستوں کا ازسرِ نو جائزہ،موجود وسائل میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کریں، سیکریٹری ندیم میمن

جیوتی مہیشوری جیوتی مہیشوری

محکمہ کو مالی خسارے سے بچانا ہوگا،زیادہ اخراجات والے اداروں کی نشستوں کا ازسرِ نو جائزہ،موجود وسائل میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کریں، سیکریٹری ندیم میمن

سیکریٹری کالجز ندیم میمن کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کےاجلاس میں اہم فیصلے،سرمایہ کاری پالیسی،تھرڈ پارٹی آڈٹ، اسمارٹ پورٹل اور وظائف کے نظام میں اصلاحات کی منظوری


محکمہ کو مالی خسارے سے بچانا ہوگا،زیادہ اخراجات والے اداروں کی نشستوں کا ازسرِ نو جائزہ،موجود وسائل میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کریں، سیکریٹری ندیم میمن


کراچی (30 جون) سیکریٹری محکمہ کالج ایجوکیشن ندیم میمن کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ (SEEF) ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ فنڈ کی سرمایہ کاری، تھرڈ پارٹی آڈٹ، اسکالرشپ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، نئے تعلیمی اداروں کی شمولیت اور موجودہ جامعات کی نشستوں کی ازسرِ نو ترتیب سمیت اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری فرخ شہزاد، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غنوَر علی لغاری، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر آصف احمد شیخ، چیف انویسٹمنٹ آفیسر فنانس رضا عباس، ڈائریکٹر فنانس آئی بی اے کراچی معید سلطان سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ندیم میمن نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی سرمایہ کاری پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرنے کے لیے مالیاتی ماہرین کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی اور ہدایت دی کہ فنڈز کی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جائے تاہم تمام اقدامات قانون، قواعد، حکومتی پالیسی، بائی لاز اور دیگر متعلقہ ضوابط کے مطابق کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالی سال2025-26 کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ فرم کی خدمات دو سال کے لیے حاصل کی جائیں گی۔ سیکریٹری ندیم میمن نے ہدایت دی کہ تقرری کا تمام عمل سپرا قوانین کے مطابق مکمل کیا جائے، این آئی ٹی جاری کرکے شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے کم ترین موزوں بولی دینے والی فرم کا انتخاب کیا جائے جبکہ تمام منظوریوں اور خریداری کے مراحل قانون اور ضوابط کے عین مطابق مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں سیکریٹری کالجز ندیم میمن نے سندھ ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کےاسکالرشپ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اسمارٹ پورٹل پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ منظوری کے لیے بورڈ کو پیش کیا جائے اور آئندہ سال نافذالعمل ہو۔اجلاس میں نئے تعلیمی اداروں اور جامعات کو  ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ (SEEF) ٹرسٹ پینل میں شامل کرنے کی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں موجودہ جامعات اور اداروں کی نشستوں کی ازسرِ نو ترتیب کے معاملے پر مالی وسائل اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس پر سیکریٹری ندیم میمن نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتے میں سفارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن نے واضح ہدایات جاری کیں کہ محکمہ کو مالی خسارے سے ہر صورت بچانا ہوگااور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنائیں۔زیادہ اخراجات والے اداروں کی نشستوں کا ازسرِ نو جائزہ لیں تاکہ انہی وسائل سے زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ہمیں نجی اداروں پر غیر معمولی اخراجات کے بجائے اسی رقم سے زیادہ اور مستحق طلبہ کو مواقع فراہم کرنے ہیں۔ محکمہ کا مالی استحکام اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کا مفاد اولین ترجیح ہے۔