کراچی کے علاقے عزیز آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی بڑے ہتھیاروں کے ساتھ واردات کا واقع پیش ایا۔ ملزمان نے دودھ کی دکان پر دھاوا بول کر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں عزیز آباد بلاک آٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کے پاس رائفل،دوسرے کے پاس ماوزر اور تیسرے کے پاس پستول دیکھا جاسکتا ہےفرار ہوتے ہوئے ملزمان کو گلی کی جانب گولی چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا علاقہ مکینوں نے کہا کہ واردات کے دوران قریب ہی فلیٹ کی بالکونی میں کھڑے بچے نے شور شرابہ کیا جس پر ملزم نے فائر کیا علاقے میں بڑے اسلحے کے ساتھ وارداتیں عام ہوگئی ہیں، ڈاکوؤں کو کوئی روکنے والا نہیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان باآسانی فرار ہوگئے