بارکھان رکنی شہر میں دھماکا 4 افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی پولیس
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی شہر میں دھماکا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق دھماکا حجام کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ۔ بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا موٹر سائیکل حجام کی دکان کے باہر کھڑی کی گئی تھی۔
وزیرداخلہ کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کااظہار
وزیر داخلہ کی شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی وزیر داخلہ نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہاکہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔