کراچی اسکیم تینتیس میں آٹھ مسلح ڈاکو مبینہ طور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر پینتیس تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کےمطابق اسکیم تینتیس میں تاجر کے گھر مبینہ واردات سہ پہر کے وقت ہوئی۔
متاثرہ خاندان کا دعوی ہے آٹھ مسلح ڈاکووں گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغما ل بنالیا۔
ملزموں نے گھر میں موجود افراد کو رسیوں سے باندھا اور مزاحمت پر تشدد بھی کیا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے ملزمان پینتیس تولہ سونا، نو ہزار روپے نقد اور لائسنس یافتہ اسلحے سمیت دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرانے کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس کو فراہم کردی ہیں۔