کراچی میں ماہ مبارک کے آغاز پر ابر رحمت برس پڑے

عمران عمران

 کراچی میں ماہ مبارک کے آغاز پر ابر رحمت برس پڑے


کراچی میں ماہ مبارک کے آغاز پر ابر رحمت برس پڑے ۔ صبح سویرے کچھ علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔    مطلع ابر آلود ہے،،اور   وقفے وقفےسے برسات کا سلسلہ جاری ہے۔


کراچی میں  ابر رحمت برسنے کے ساتھ  ماہ رمضان المبارک کا آغاز۔ صبح سویرے مختلف علاقوں میں  کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، گارڈن، سولجر بازار اور طارق روڈ پر بادل برسے۔ کلفٹن، نیوکراچی،نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن ، سہراب گوٹھ ، احسن آباد، گلستان جوہر،ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا میں بھی برسات ہوئی۔ شہر میں  مطلع ابر آلود ہے اور وقفےوقفے سے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے