سندھ میں کورونا کےمزید ستائیس سو کیسز رپورٹ ۔


سندھ میں کورونا کےمزید ستائیس سو کیسز رپورٹ ۔

 

سندھ میں کورونا کےمزید ستائیس سو کیسز رپورٹ ۔ وائرس سے متاثر چوالیس مریض انتقال کرگئے۔ دوسری جانب  کورونا کے بڑھتے کیسز  کے باعث اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈزکی تعداد کم ہونے لگی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  صوبے میں اب تک  تین لاکھ ستتر ہزار دوسو چودہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پانچ ہزار نوسو سینتالیس افراد وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس وقت ایک ہزار ایک سو بانوے مریضوں کی حالت تشویشناک   اور ایک سو دو وینٹی لیٹر پر ہیں۔کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران  ایک ہزار سات سو چھیانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سب سے زیادہ پانچ سو اٹھاون کیس ضلع شرقی، چار سو چھیاسٹھ وسطی ،چارسو پچیس جنوبی اور سب سے کم انچاس کیس ضلع غربی سے سامنے آئے۔

دوسری جانب  کورونا کے بڑھتے کیسز  کے باعث اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈزکی تعداد کم ہونے لگی۔انفیکشیس ڈیزیز اسپتال ، ایس آئی یو ٹی،لیاقت نیشنل،آغاخان اور انڈس اسپتال  میں  آئی سی یو بیڈز پر جگہ نہیں ہے۔لیاری جنرل اسپتال ،ڈاواورپٹیل اسپتال میں بھی بیڈز بھرگئے۔ضیاالدین  کلفٹن اورنارتھ میں جگہ نہیں ،کیماڑی برانچ میں  ایک،جناح اسپتال میں 2   ،ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں 2  اور پی این ایس شفا میں پانچ   بیڈ دستیاب  ہیں۔پارک لین میں ایک ،فوجی فاؤنڈیشن میں3 ،ساوتھ سٹی میں  ایک  ،لیاقت آباد میں16 ،نیو کراچی میں10اور کورنگی5 میں16 آئی سی  یوبیڈز خالی ہیں ۔