کراچی میں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل اظہروقاص نےبن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا،ڈی جی رینجرزنےایسوسی ایشن کےممبران سے گفتگومیں کہاصنعتکار اورتاجربرادی صحت تعلیم اوردیگرسماجی خدمات میں ممتازحیثیت رکھتےہیں۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیااس موقع پربن قاسم ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید، جان محمد اور ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا،اس موقع پرڈی جی رینجرزکاگفتگومیں کہناتھا
کراچی کے صنعتکار اور تاجر برادری صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں،جب بھی کوئی قدرتی آفات نے سندھ کو گھیرا تو تاجر برادری نے سندھ کی عوام کے فلاح اور مسائل کے سدباب کے لیے ہمیشہ بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیاہے،کراچی میں قائم ہونے والا امن کراچی کے عوام،تاجر برادری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے،انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہا،امن و امان کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔