سندھ میں کورونا کےمزید ستائیس سو کیسز رپورٹ ۔ وائرس سے
متاثر چوالیس مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک تین لاکھ ستتر ہزار دوسو چودہ افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پانچ ہزار نوسو سینتالیس افراد وائرس سے متاثر ہوکر زندگی
کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس وقت ایک ہزار ایک سو بانوے مریضوں کی حالت تشویشناک اور ایک سو دو وینٹی لیٹر پر ہیں۔کراچی میں
چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار سات سو چھیانوے
افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سب سے زیادہ پانچ سو اٹھاون کیس ضلع شرقی،
چار سو چھیاسٹھ وسطی ،چارسو پچیس جنوبی اور سب سے کم انچاس کیس ضلع غربی سے سامنے
آئے۔