سندھ کی معروف اداکارہ شمع
منگی طبیعت خراب حکومت
سندھ سےعلاج معالجے کی اپیل
مالی حالات بہتر نہ ہونے
کی وجہ سے ادویات کی خریداری اور میڈیکل چیک اپ کرانے میں دشواری کا سامنا
ہے۔ واضح رہے کہ انکے پتے میں پتھری ہونے
کی وجہ سے دن بہ دن انکی حالت خراب ہوتی جارہی ہے صوبائی وزیر ثقافت سردارشاہ اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے مدد کی اپیل کی گئی ہے کہ سندھی ڈراموں میں
کام کرنے والے آرٹسٹ اور آرٹسٹوں کو اتنا معاوضہ نہیں دیا جاتاہے
جس کی وجہ سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری
کرسکیں اگر کوئی بیماری یا پریشانی آجائے
تو وہ دوسروں کی مدد کی محتاج رہتی ہیں ۔
ٹی وی اسکرین کے سینئر آرٹسٹوں نےصوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہاہےکہ وہ ہمیشہ کی طرح
اس بار بھی آگے آئے گے اور ہماری ساتھی اداکارہ
کو علاج معالجے بہتر سہولیات فراہم
کرینگے۔