محکمہ داخلہ سندھ نے ایم پی او کے تحت زیر حراست مزید چار افراد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں نظر ثا نی کمیٹی قائم کی ہے۔
کمیٹی نے موصول درخواستوں کا جائزہ لینے کےبعد چاروں افرادسے متعلق ایم پی او کےاحکامات واپس لے لئے۔
کمیٹی نے فیصلہ میں قرار دیا کہ اگر یہ افراد کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں،، تو انہیں رہا کر دیا جائے ۔جائزہ کمیٹی میں کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل، محکمہ داخلہ سندھ بھی شامل ہے۔رجسٹرار اے ٹی سی اور اے ٹی اے کورٹ بھی بطور رکن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق رہا ہونے والوں میں نواز، رمضان، حمزہ اور مقصود شامل ہیں۔