لاہور میں جوہر ٹائون بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افرادزخمی ہوگئے
زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتےہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی
سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کو گہرے میں لےلیا ۔
امدادی
ٹیموں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد
دی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں ایک ہی خاندان
کے پانچ افراد زخمی ہوئے
دھماکے میں زخمی ہونے والے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے
جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی غلام مصطفی کا کہنا تھاکہ میرا بھائی عبالخالق رکشہ چلاتا تھا
رکشہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دھماکہ ہوا
پانچ سالہ بھتیجا اور بھائی عبدالخالق
جاں بحق ہوگئے
دھماکے میں میری بھابی اور دو بجے زخمی بھی ہوئے ہیں
دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرکے تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں دس سے پندرہ کلو گرام دھماکہ خیز
مواد استعمال ہوا
دھماکے میں بال بیئرنگ ، کیل
اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا
دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا
دھماکہ کنٹرول
ڈیوائس سے کار میں کیا گیا
دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا
اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا ،
دھماکے سے 100 مربع فٹ
ریڈیئس کا علاقہ تباہ ہوا،
دھماکے کی شدت کے
باعث قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کےشیشے
ٹوٹے۔