الیکٹرک بسوں کی خریداری کا کام یومیہ بنیاد پر کیا جائے۔

عرفان علی عرفان علی

الیکٹرک بسوں کی خریداری کا کام  یومیہ بنیاد پر کیا جائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہناہےالیکٹرک بسوں کی خریداری کا کام  یومیہ بنیاد پر کیا جائے۔

صوبے میں الیکٹرک بسوں کے علاوہ الیکٹرک ٹیکسی بھی لارہے ہیں۔

چینی کمپنی صوبے میں بسوں کا پلانٹ لگانا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے

وزیر اطلاعات و  ٹرانسپورٹ  شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت  کراچی میں الیکٹرک بسز کی خریداری  کے حوالے سے  اجلاس  ہوا۔

چینی  کمپنی  کے نمائندے   نے الیکٹرک بسوں پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا  الیکٹرک  بسز کی خریداری  کے معاملے پر یومیہ بنیادوں پر کام کریں،، تاکہ عوام جلد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

  شرجیل میمن کا کہنا تھا  چینی کمپنی  اگر  سندھ میں پلانٹ لگانا چاہتی ہے،، تو صوبائی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

پلانٹ کا قیام خوش آئند ہوگا جبکہ  حکومت سندھ کمپنی سے الیکٹرک بسز بھی خرید کرے گی۔ 

سرمایہ کاروں کی ہر قسم کی مدد  اور ان کو مختلف معاملات میں سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔