وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہےکہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں کیاجائیگا شہر میں حالات اس وقت قابو میں ہیں، اسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا ہے
کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف رحمٰن سیمیولیشن لیب کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے
میں وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سیمولیشن لیب سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سمیولیشن طریقے سے کلینیکل ماحول بنا کر مصنوعی مریض پر علاج کا طریقہ
اختیار کیا جاتا ہے سمیولیشنز میں ایجوکیشن، اسسمینٹ، ریسرچ اور ہیلتھ سسٹم سمیت مریض کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز کو ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کے شعبے میں آگے بڑھنا ہے