سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے


سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے  منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کے  منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔۔ بوٹ بیسن کے چوراہے پر روشنیوں کی مدد سے ایک نیا مونیو منٹ نصب کیا گیا ہے ۔ ۔


یہ مناظر ہیں بوٹ بیسن کے جہاں نصب کیا گیا مونیومنٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔۔ کراچی اسکول آف آرٹ کے طالب علموں کی مدد سے تیار کیئے گئے اس مونیو منٹ کے ذریعے پاکستان اور کراچی سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ایسے مونیومنٹ نہ صرف آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں بلکہ ان سے شہر کی خوبصورتی کا احساس اجاگر ہوتا ہے

ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب  کے مطابق بوٹ بیسن کے بعد شہر کے مزید   20  مقامات پر ایسے مونیومنٹ نصب کیئے جائیں گے۔۔