مہاجر قومی موومنٹ نے بھی
کراچی میں فوری لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کردیا،،، آفاق احمد نے
مذہبی اجتماعات اور شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کیلئے ویکسینشین کارڈ کی
شرط کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ۔
ڈیفنس میں اپنی رہائش کا
پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک لاکھ افراد کی یومیہ
ویکسینشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، اگر یہ ٹارگیٹ حاصل کربھی لیا جائے تو کراچی کیلئے
10 ماہ درکار ہونگے۔۔
چیرمین مہاجر قومی موومنٹ
کا کہنا تھا کہ ابھی تو ملک میں مطلوبہ مقدار میں ویکسینشن دستیاب نہیں ہے ایسی
صورت حال میں کس طرح شہریوں سے زبردستی کی جاسکتی ہے؟؟؟ یونین کونسل کے دفاتر میں
ویکسینشن سینٹرز قائم کئے جائیں
آفاق احمد نے عوام سے اپیل
کی کہ ویکسیشن کرایں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو مجبور نا کیا
جائے کہ وہ نافرمانی کا سوچیں،،، پنجاب میں ووٹ چوری کے خلاف مزاحمت سے ہی ووٹ کی
اہمیت دوبارہ اجاگر ہوگئی ہے۔۔