ہوشیار!۔۔ خبردا!۔۔ بی آرٹی بسوں میں دوران سفر ، کوریڈور یا بس اسٹاپ پرسگریٹ نوشی،پان یا نسوار کھانے اور تھوکنے پرہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 گورنر سندھ نے موٹر وہیکل بل کی منظوری دے دی۔

گورنر سندھ کامران  ٹیسوری نے سندھ موٹر وہیکل  بل دوہزار تیئس  میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

بل میں صوبائی موٹر وہیکل ایکٹ انیس سو پینسٹھ  میں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔

ترمیم کے مطابق بی آرٹی بسوں میں خصوصی افرادکے لئے نشست مختص اور نشاندہی نہ کرنے پر پانچ سو  روپے جرمانہ ہوگا۔

بی آرٹی بسوں میں پانچ سال تک کے بچےکرایہ سےمستثنی ہوں گے۔  بسوں میں داخلہ اور اخراج کے لئے مختص دروازوں کے غلط  استعمال پر ہزار روپے جرمانہ دیناہوگا۔

دوران سفر ،کوریڈور،یا بس اسٹاپ پرسگریٹ نوشی،پان یا نسوار کھانے اورتھوکنے پرپابندی ہوگی۔  خلاف ورزی کرنے والے پر ہزار روپےجرمانہ دینا ہوگا۔