نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا کراچی میں شارع فیصل پر چھاپہ۔ جعلسازی کے ذریعے غیرملکیوں کو لوٹے والے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کراچی کے مطابق ملزمان وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول، سافٹ ویئر کے ذریعے غیرملکیوں کو جعلی کالیں کر کے ان کی خفیہ اسناد حاصل کرتے تھے۔ ملزمان اپنے شکار افراد کو بتاتے کہ وہ یو ایس پیٹینٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کی جانب سے کال کررہے ہیں۔تجارت اور دیگر متعلقہ خدمات کی رجسٹریشن کے بہانے وہ غیر ملکی شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر، سی وی ، کریڈٹ کارڈ نمبر سمیت دیگر معلومات حاصل کرتے تھے ۔ ملزمان کے خلاف پیکا اور پی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔