کندھ کوٹ صحافی کے بیٹے سمیت دو افراد اغوا
کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں کمی نہ آسکی۔ مزید دوافراد کو اغوا کرلیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ای سیکشن تھانہ کی حدود ہیبت روڈ سے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد گزر رہے تھےجنہیں روکا گیا اور دو افراد کو اغوا کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف صحافی کے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا گیا۔
اغوا ہونے والے افراد میں معروف صحافی عبدالفغار منگی کے بیٹے نصیب اللہ منگی سمیت معشوق منگی کو بھی اغوا کیا گیا
موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد ایک ہی برادری کے تھے اس دوران عادل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا
واقعہ ہیبت روڈ ٹی سی ایف کے سامنے پیش آیا، تاہم اب تک ملزمان کی جانب سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیاگیا ہے
ابتدائی رپورٹ کردی گئی ہے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت منظرعام پر نظر نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کندھ کوٹ اغوا برائے تاوان کا ان دنوں گڑھ بنا ہوا ۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ ڈاکوئوں کے خاتمے کے لیے حکومت حکمت عملی تیار کررہی ہے ڈاکوئوں کے پیچھے بااثر افراد کی پشت پناہی جس کی وجہ سے وہ بار بار بچ جاتے ہیں۔