کراچی میں شارع فیصل پر ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو بس نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو روند ڈلا۔ حادثے میں تین بچوں سمیت دیگر آٹھ افراد زخمی بھی ہوئی کراچی میں شارع فیصل پر کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار بس ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو ہوکر بائیک پر چڑھ دوڑی۔ بس نے موٹر سائیکل سوار کو رونڈ ڈالا۔ موٹرسائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت دیگر آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی اداروں کے کارکنوں نے جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ بس لوگوں کو روندتے ہوئے پل کی دیوار سے جاٹکرائی اور آگے سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئی۔