ہم کسی کو مائنس کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں ہے

عرفان علی عرفان علی

ہم کسی کو مائنس کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو مائنس کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں ہے ، کراچی کے حوالے سے آئینی اصلاحات ضروری ہے ۔۔ ہم قیادت کی طرف سے بحیثیت ایڈوانس پارٹی سیاسی رابطے کر رہے ہیں۔


کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے ۔۔ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔


 کوشش ہے کہ سیٹ ایڈجسمنٹ سے پہلے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں بات چیت ہو کراچی میں امن قائم کرنا نواز شریف کی کارنامہ تھا یہ الگ بات ہے کہ بد امنی کا ملبہ کسی اور پر ڈال دیا گیا


سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو سماجی تعلقات سے دور رکھا ہے ۔


 تعلقات اور بات چیت کو بحال رکھنا کا مقصد نسلوں کو تربیت دینا اور گالی گلوچ سے دور رکھنا ہے


خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم مرکزی قیادت کے حکم پر سیاسی رابطے کررہے ہیں بات چیت کا مقصد ان غلطیوں کا اعادہ بھی ہےجو ماضی میں ھم سے ہوئیں ۔


  14نومبر کو نواز شریف بلوچستان کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی تنظیم نو کریں گے