نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی بہترین ادارہ ہے۔
پنجاب میں بھی ایسے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے مہمان کو بتایا کہ اسپتال میں ملک بھر سے آئے مریضوں کا بلاامتیاز مفت علاج کیا جاتا ہے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے ہمراہ کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا۔
نگراں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب سمیت ملک بھرمیں ایسے اسپتالوں کی ضرورت ہے۔این آئی سی وی ڈی کی طرز کے چیسٹ پین یونٹ پنجاب میں بھی قائم کرنے کا ارادہ ہے۔
نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا سندھ حکومت اسپتال کی مکمل فنڈنگ کرتی ہے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ملک بھر سے آئے مریضوں کا بہترین مفت علاج کیا جاتا ہے ۔
وزرائے اعلی کو بتایا گیا کہ کنٹینرز میں قائم این آئی سی وی ڈی کے 17 چیسٹ پین یونٹ بھی کام کررہے ہیں، جہاں ہنگامی صورتحال میں مریض کو طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔