چیئرمین
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کائنات کی
تکالیف کا نوٹس لے لیا ۔
چیئرمین
پیپلز پارٹی نے کراچی کی 12 سالہ کائنات کے حوالے سے سوشل میڈیا کی رپورٹ کا نوٹس
لیا چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا انہیں ہدایت کی کہ کراچی کی 12 سالہ بچی کائنات
کا آغا خان اسپتال میں علاج کرایا جائے۔
واضح رہے کہ ٹرین حادثہ رواں ماہ کی سات تاریخ کو پیش آیا تھا جس میں کائنات کے والد، ماں، بھائی اور رشتے دار گھوٹکی ٹرین حادثے میں انتقال کرگئے تھے، بچی شدید زخمی ہے، انکی ٹانگیں اور ایک بازو ٹوٹ گئے ہیں، کائنات ریلوے کی اسپتال میں زیر علاج تھیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاہےکہ کائنات کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے کائنات کو آغا خان اسپتال منتقل کردیاہے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کائنات کا سندھ حکومت ہر طرح سے خیال رکھے گی، کائنات ہماری بچی ہے انکو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔