سپریم کورٹ،9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے ملزمان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
ملزمان پر الزامات عمومی نوعیت کے ہیں،تحریری فیصلہ میں کیا گیا ہےکہ
خوش قسمتی سے توڑپھوڑ واقعات میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی ملزمان سے کوئی اسلحہ برآمد ہوسکا توڑپھوڑ میں ملزمان کا کردار مزید تحقیق طلب ہے، ٹرائل کورٹ شواہد ریکارڈ کرکے ہی ملزمان کی ذمہ داری کا تعین کر سکتی ہے، بادی النظر میں ایسے شواہد نہیں کہ ملزمان کو غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جا سکے درخواستگزار ملزمان پہلے ہی گزشتہ سال10 مئی سے گرفتار ہیں، تمام5ملزمان کی50،50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے، ملزمان کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے