ہم پرائیوٹ سیکٹر پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں

صبانور صبانور

  ہم پرائیوٹ سیکٹر پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سانا سندھ کانفرنس 2024ءمیں نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی خصوصی شرکت
آج کا نوجوان پاکستان کا رول ماڈل ہے، نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل 
ہم پرائیوٹ سیکٹر پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں ، نوجوانوں کو خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا تاکہ گورنمنٹ سیکٹر میں اچھی نوکری کے مواقع مل کرسکیں،محمد احمد شاہ 
کراچی () آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سانا سندھ کانفرنس 2024ءمیں نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی، کانفرنس میں ایکٹنگ US قونصل جنرل Jimmy Mauldin ،ڈاکٹر پرویز اور مقبول ہالی پوٹو کے علاوہ دیگر ادبی شخصیات بھی شریک تھیں۔۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے نوجوان پاکستان کا رول ماڈل ہیں، نوجوان ملک کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان ادب وفنون کے لیے مختلف کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،ہم یہاں انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے جمع ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم پرائیوٹ سیکٹر پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں ، نوجوانوں کو خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونا پڑے گا تاکہ گورنمنٹ سیکٹر میں اچھی نوکری کے مواقع حاصل کرسکیں، تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے آپ نہ صرف اپنے صوبے بلکہ پورے ملک کا نام دنیا میں روشن کرسکتے ہیں، احمد شاہ نے مزید کہاکہ سندھ دھرتی نے کئی نامور لوگوں کو جنم دیا ہے، سندھی ادیب معاشرے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، کانفرنس میں کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، آپ اس کانفرنس سے بہت کچھ سیکھ کر جائیں گے،سانا سندھ کانفرنس سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہاکہ سندھی نوجوان بھی بہت متحرک دکھائی دے رہے ہیں، آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہوکر نوجوان نسل ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے، سندھی نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرسکتے ہیں، ہمارے نوجوانوں نے پوری دنیامیں اپنے طاقت کا لوہا منوایا ہے ، ہوسٹن، لاس اینجلس سمیت امریکہ کے دیگر حصوں میں بھی سندھی برادری سندھی ادب کے لیے کام کررہی ہے۔ ایکٹنگ US قونصل جنرل Jimmy Mauldin نے کہاکہ نے آج یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں اس طرح کی کانفرنس کے انعقاد سے لوگوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔