چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس۔

چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سے ٹیلیفونک رابظہ۔

پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کےمطابق  صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو  ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ کے سامان کی ترسیل جلد از جلدمکمل کی جائے ۔

ریٹرننگ افسروں  اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کو محفوظ بنایا جا ئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے  دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

 آئی جی سندھ کو  سیکیورٹی  اہلکاروں کی   جلد از جلد تعیناتی  مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔