کراچی میں پولیس نے آن لائن الیکٹرونکس اشیاء آرڈر کرکے ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

ایس ایس پی ،ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزموں سے  چھینا ہوا ایک باکس پیک اے سی، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی

گینگ کا سرغنہ آن لائن آرڈر کر کے اے سی، ایل ای ڈی اور دیگر الیکٹرونکس اشیاء مختلف مقامات پر منگواتا   ہے ۔

سامان کی ڈیلیوری پہنچتے ہی ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل اور رکشہ پر جا کر سامان لوٹ لیتے   ہیں۔

ایس ایس پی ،ایس آئی یو کا کہنا ہے   لوٹا ہوا سامان کم قیمت پرآن لائن  اور مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔